سعودی عرب نے غزہ جنگ کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟

0
101

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب نے غزہ کی جنگ کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن شہزاد نے بحیرہ روم کے ممالک کی یونین کے وزرائے خارجہ کے 8ویں علاقائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل اعتماد اور ٹھوس امن منصوبے پر کام کیے بغیر غزہ میں جنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کی۔ غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اس تنازع کا واحد حل دو آزاد ریاستوں کا قیام ہے اور جنگ زدہ علاقوں کے شہری مدد کے منتظر ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی آج ختم ہونے کے بعد اس میں مزید 2 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

Leave a reply