سعودی عرب اورپاکستان آمنےسامنے

0
70

 

ہاٹ لائن نیوز : سعودی قومی ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے الاحساء کے الفتح کلب اسٹیڈیم سے روانہ ہوگئی۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں سعودی قومی فٹبال ٹیم جمعرات 16 نومبر کو الاحساء کےالفتح کلب سٹیڈیم میں پاکستانی قومی فٹ بال ٹیم کیساتھ ٹکرائے گی۔

سعودی قومی ٹیم نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کےذریعے الاحساء کےشائقین کو بتایا کہ: “ہمارا میچ جمعرات، 16 نومبر کوہوگا۔”

پاکستان اور سعودی عرب دوسرےکوالیفائر کےگروپ جی میں ہیں ، جس میں اردن اور تاجکستان بھی شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے میچ کی تیاری کیلیے اسلام آباد کےجناح اسٹیڈیم میں کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن کی نگرانی میں بھرپورٹریننگ کی۔پاکستانی ٹیم 11 نومبر کوسعودی عرب پہنچےگی۔

Leave a reply