سعودی شہری نےعربوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

0
53

ہاٹ لائن نیوز : ایک سعودی شہری نےخاتون سیاح کی مدد کرکے عربوں کےسروں کو فخر سے بلند کر دیا ہے ، جس کہ وڈیو سوشل میڈیا پر خوب تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔

سعودی عرب میں ایک فرانسیسی سیاح خاتون کے ساتھ سعودی شہری کی مہمان نوازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے۔

ایک فرانسیسی سیاح کوصحرا میں اپنے گھرکےباہر کار میں سوتےہوئے دیکھ کر مقامی شہری حیران رہ گیا۔

سعودی شہری نےفوری طور پر اپنے گھر پر اس خاتون کےکھانے کا اہتمام کیا اور عربوں کی روایتی فیاضی کا شاندارمظاہرہ کیا۔

مقامی شہری نے اپنے گھر کی چابی اس خاتون سیاح کو دی اور گاڑی کے بجائے اسکوگھرکےڈرائننگ روم میں آرام کرنے کو کہا۔

Leave a reply