سعودی شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

0
137

ریاض: ( ہاٹ لائن نیوز) سعودی وزارت برائے بلدیاتی امور نے سعودی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کوڑا دان کو ان کی جگہ سے ہٹانے اور ان کی جگہ تبدیل کرنے پر جرمانہ عائد ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت نے گلی محلوں میں رکھے جانے والے کوڑا دان کے حوالے سے سعودی شہریوں کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوڑا دان خراب کرنے یا اس کی توڑ پھوڑ پر 1 ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔

بلدیات کے مطابق کوڑے دان کی جگہ تبدیل کرنے والے پر بھی 5 سو ریال جرمانہ کیا جائے گا ۔

شہریوں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ گلی محلے میں رکھے ہوئے کوڑے دان کی جگہ تبدیل کرنا اور انکو کسی قسم کا نقصان پہنچانا جرم ہے ، جس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کوڑے دانوں میں عام کچرا ہی پھینکا جائے، بڑے حجم کے پلاسٹک، لکڑیاں یا فرنیچر یا عمارتوں کا ملبہ وغیرہ نہ ڈالا جائے ۔

Leave a reply