سعدیہ امام نے اہم مشورہ دے دیا

0
127

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی ساتھی اداکاراؤں کو اہم مشورے دے دئیے ۔

پاکستان کی معروف ترین اداکارہ سعدیہ امام نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی دیگر ساتھی اداکاراؤں کو مناسب وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیا اور کہا ہے کہ اگر کسی کی یہ سوچ ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں اہمیت کم ہوجائے گی ، تو یہ قطعاً غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شادی کے بعد اب میں محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے بروقت شادی کی اور بہت خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں۔

سعدیہ امام نے اداکاراؤں کو مشورہ دیا کہ وہ بغیر کسی وجہ کے اپنی شادی میں تاخیر نہ کریں بلکہ جلد سے جلد شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کریں اور زندگی سے بھرپور لطف اٹھائیں ۔

Leave a reply