سری لنکن ٹیم کااہم اعلان

0
124

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

پی سی بی کے مطابق سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور سیریز میں پانچ ون ڈے اور ایک چار روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ تمام چھ میچز کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں 15 سے 31 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا کی ٹیم کے دورے کا آغاز 15 اکتوبر کو 4 روزہ میچ سے ہو گا۔

4 روزہ میچ کا آغاز صبح دس بجے سے کیا جائے گا جبکہ 22 اکتوبر سے لے کر 31 اکتوبر کے دوران ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

Leave a reply