سری لنکافائنل میں پہنچ گیا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ایشین گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دےدی ۔
چین میں کھیلے جارہے ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، گرین شرٹس صرف 75 رنز بنا سکیں ۔
پاکستان ٹیم کی صرف 3 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہو پائیں۔ قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹس کے نقصان پر 75 رنز بناپائی ۔
سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے 76 رنز کا آسان ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا ۔
فائنل مقابلہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان کل کھیلا جائے گا ، جب کہ تیسری پوزیشن کیلیے پاکستان اور بنگلہ دیش فائنل سے قبل مدمقابل آئیں گی ۔