سریے کی قیمت میں ہوشربااضافہ

0
169

ہاٹ لائن نیوز : ملک میں ایک ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔

آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا والا نے کہا ہے کہ ایک ٹن اسٹیل کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ٹن سلفر کی قیمت بھی بڑھ کر 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔

حماد پونا والا کا کہنا تھا کہ سمندری جہازوں کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے اسٹیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اسٹیل مہنگا ہونے کی وجہ زیادہ شرح سود بھی ہے۔

Leave a reply