سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اہم فیصلہ 54

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اہم فیصلہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہوگیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں،وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔
وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے ایڈ باک الاونس دینا چاہتی ہے۔جبکہ ایڈباک الاونس دینے کیلئے بھی آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی منظور کردہ تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں