سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر، وفاقی کابینہ نےہفتے کی چھٹی بحال کرنے اور سرکاری افسران کیلئے 40 فیصد فیول کٹوتی کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور اس پر قابو پانے کے لیے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی جبکہ بازاروں کی جلد بندش سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کےمطابق کابینہ نے وزراء اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ دوسری جانب کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے تین جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی اور پاور ڈویژن کی جانب سے لوڈشیڈنگ سے متعلق پلان پیش کیا جائے گا۔
