سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینےکافیصلہ

0
135

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے، حکومت نے مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کی دسمبر کی تنخواہ اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے کا مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق مسیحی برادری کے وفاقی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 دسمبر کو ادا کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منائے گی۔

Leave a reply