مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ اور سرکاری ملازمین کے مطالبات،تمام ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کیے جائیں،مہنگائی کے تناسب سے پینشن و میڈیکل میں اضافہ کیا جائے۔ تفصیلات کےمطابق تاریخ میں پہلی بار سرکاری ملازمین نے وزارتِ خزانہ کے اندر دھرنا جاری ہے، سرکاری ملازمین احتجاج کے دوران وزارتِ خزانہ کی عمارت میں داخل ہوئے اور دھرنہ دے دیا، ملازمین کی تعداد بڑھی تو وزارت خزانہ کے حکام نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی قیادت کو مذاکرات کے لئےسیکرٹری آفس بلالیا، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور وزارت خزانہ کے حکام کے درمیان مذاکراتی عمل گزشتہ 5 گھنٹے سے جاری ہے۔
سرکاری ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لئے نعرے بازی بھی کی،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا کہناتھا کہ ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، سرکاری ملازمین حکومت معاہدے پر عمل نہ ہوا تو 9 جون سے گرینڈ دھرنا ہو گا،دھرنے میں صوبائی سرکاری ملازمین بھی شریک ہوں گے۔
