وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین سے گاڑیاں یا پھر پیٹرول الاؤنس واپس لینے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران کفایت شعاری مہم سے متعلق تفصیلی بحث ہوئی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ہم خود کفایت شعاری نہیں اپنائیں گے عوام کو کس منہ سے کہیں گے، ہمیں خود کو عوام کے سامنے مثال کے طور پیش کرنا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کو پیٹرول الاؤنس کے ساتھ گاڑیوں کے استعمال پر اظہارِ برہمی کیا۔
