سرکاری سکولوں سےمتعلق اہم اعلان جاری

0
83

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) وزارت تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں کے موسم سرما کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عملدرآمد 16 اکتوبر بروز پیر سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق بوائز سکولوں کی سنگل شفٹ صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہرسوا 12 بجے تک، گرلز سکولز صبح سوا 8 سے ​​دوپہرسوا 2 بجے تک ہوں گے۔

ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں، تمام گرلز اور بوائز اسکولوں میں صبح کی شفٹ صبح پونے 8 بجے شروع ہوگی، جب کہ چھٹی دوپہرسوا 12بجے ہوگی۔

دوسری شفٹ کے تمام سکول دوپہر 12:30 بجے شروع ہوں گے اور شام 5 بجے چھٹی ہوں گے۔

Leave a reply