سرکاری حج سکیم، فی کس کتنی رقم وصول کی جائےگی؟

0
70

ہاٹ لائن نیوز : آئندہ سال حج پر 28 ملین ڈالر خرچ ہوں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کر لیا، ڈالرز کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ سال بھی کفالت سکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپانسر شپ سکیم کے تحت 10 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم میں شامل ہونے کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا، حج اخراجات کفالت اسکیم میں ڈالرز میں وصول کیے جائیں گے، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے عزیز و اقارب اس اسکیم کے تحت حج کر سکیں گے۔ .

ذرائع کے مطابق کفالت سکیم کے درخواست دہندگان قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے، پاکستان کا حج 2024 کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، کوٹہ کا 50 فیصد عوام اور 50 فیصد پرائیویٹ کے لیے مختص کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستانی 20 سے 25 دن تک حج بھی کرسکیں گے۔

Leave a reply