
سول سروسز اکیڈمی کے شعبہ کنٹونمنٹس انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ لینڈ ایڈمنسٹریشن کے وفد نے لاہور ہائی کورٹ کا دورہ
وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے ملاقات کی
نوجوان افسران اس ملک کا مستقبل ہیں، دیانتداری اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں:
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کا اظہارِ خیال
وفد کے شرکاء میں کنٹونمنٹس انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ لینڈ ایڈمنسٹریشن میں 15 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت سول افسران شامل تھے۔
وفد نے چیف کورٹ سمیت لاہور ہائی کورٹ کی مختلف عدالتوں کا دورہ کیااور عدالتی کارروائی کا ملاحظہ کیا۔
وفد نے لاہور ہائی کورٹ ریسرچ سنٹر اور تاریخی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کرکے انہیں زندگی کا ایک خوشگوار تجربہ حاصل ہوا ہے: وفد کا شرکاء کا اظہار خیال
دورہ کے دوران انہیں عدالتی کارروائی کو دیکھنے اور سیکھنے کا سنہری موقع فراہم کیا گیا ہے: وفد کے شرکاء کا اظہار خیال
تمام افسران اپنی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیں: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
تمام زیر تربیت افسران اس ملک کا مستقبل ہیں: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
قوم کی امیدیں نوجوان افسران سے وابسطہ ہیں: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان
وفدکی جانب سے فاضل چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی