سردی میں مزیداضافہ متوقع

0
88

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں نےڈیرےڈال لیے ، جس کے بعد شہر میں سردی بڑھ گئی ہے۔

شہر قائد میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خشک موسم کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Leave a reply