سردیوں میں سر درد کیوں ہوتاہے؟جانئے اہم وجہ

0
46

ہاٹ لائن نیوز : موسم کا گرتا ہوا درجہ حرارت سر درد کیساتھ ساتھ کئی بیماریاں بھی لاتا ہے۔ اسکے پیچھے درجہ حرارت سے لیکر کھانے تک بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

سردیوں میں سر درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ سر درد کی وجوہات بتاتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ہمارا خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور جب ہم کھڑے ہوتے ہیں تو کشش ثقل کیوجہ سے ہمارے سر میں خون ٹھیک طرح سے گردش نہیں کرتا۔ یہ سر درد کیوجہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس موسم میں پیاس بھی کم لگتی ہے اور پانی کی کمی بھی سردرد کا باعث بنتی ہے۔ دیگر وجوہات میں سائنوسائٹس، نیند کے انداز میں تبدیلی، اور خوراک اس مسئلے کو بڑھاسکتی ہے۔

سردیوں میں گھر کے بند دروازے اور کھڑکیاں، ناقص وینٹیلیشن اور کمروں میں مسلسل چلنےوالے ہیٹر بھی سردردکی پریشانی میں اضافہ کرتے ہیں۔

Leave a reply