ہاٹ لائن نیوز: خرم لطیف خان کھوسہ کے تجویز کنندہ پر دائر اعتراض کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
جسٹس علی باقرنجفی نےلطیف کھوسہ کی درخواست پرسماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ کے تجویز کنندہ انکے بیٹے سردار بلخ کھوسہ ہیں، تجویز کنندہ پر اعتراض لگایا ہے کی وہ این اے 122 کا نہیں ہے ، 21 دسمبر 2023 کو ایشو کیا اور ووٹر حلقہ این اے 122 میں ہے، اسکے بعد تجویز کنندہ کا ووٹ این اے 120 میں ڈال دیا، الیکشن کمیشن نے بدنیتی سے پورا بلاک کوڈ تبدیل کردیا گیا، ریٹرننگ افسر نے اعتراض اٹھایا کہ ووٹر آپکے حلقے کا نہیں ہے، ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی ہے ۔