سجاد علی کس بات سے پریشان

0
187

ہاٹ لائن نیوز : شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عاصمہ عباس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی موت کی خبر نے گلوکار سجاد علی کو پریشان کردیا جس کے بعد گلوکار نے ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انہیں فون کیا۔

عاصمہ عباس نے حال ہی میں کامیڈی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان کے بارے میں عجیب و غریب افواہوں کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کینسر کی تشخیص کے بعد سے اکثر سوشل میڈیا پر میری موت کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے میرے رشتہ دار اور دوست بھی پریشان ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب بھی میری موت کی خبر وائرل ہوتی ہے، مجھے فون کالز آتی ہیں اور لوگ مجھ سے میری خیریت پوچھتے ہیں، میں شرمندگی سے انہیں بتاتی ہوں کہ میں زندہ ہوں۔

عاصمہ عباس نے ڈیڑھ ماہ قبل کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ مجھے گلوکار سجاد علی کا فون آیا، میں پہلے تو حیران ہوئی کہ مجھے اتنی مقبول شخصیت کا فون آرہا ہے، میں بہت خوش تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں نے فون اٹھایا تو سجاد نے میری خیریت دریافت کی، میں نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں’ جس پر گلوکارہ نے کہا کہ ‘آپ کی موت کی خبر نے مجھے اور میرے اہل خانہ کو بہت پریشان کیا’۔ .

واضح رہے کہ عاصمہ عباس کو 5 سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اس مہلک مرض کا علاج کروایا اور بہادری سے کینسر کو شکست دی۔

اسماء عباس کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد سے ان کی موت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ مکمل صحت یاب ہو کر ڈراموں میں بھی کام کر رہی ہیں۔

Leave a reply