SHAIKH RASHEED AHMAD 80

ستمبر اور اکتوبرمیں انتخابات ہوجائیں گے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ستمبر اور اکتوبرمیں انتخابات ہوجائیں گے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں نگراں حکومت کیلئے ناموں پرمشاورت ہورہی ہے، نگراں حکمران معیشت دان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تولوکل معیشت دان پربات چل رہی ہے، کل کا دن بہت اہم ہے، اسلام آباد میں کافی پریشانی ہے، امید ہے آئندہ 72 گھنٹوں میں مثبت جواب آجائے گا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرامید ہوں رواں ہفتے فیصلے ہوجائیں گے، رابطے ہورہے ہیں، یہ ہمارے ہی ادارے ہیں، رابطے ختم ہوئے نہ ہونے چاہئیں، تمام ادارے اس نتیجے پرپہنچ چکے ہیں کہ انتخابات ہی واحد حل ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ امیدہے31مئی تک انتخابات کا اعلان ہوجائے گا، عوام سڑکوں پرنکلی توحالات کوکوئی نہیں سنبھال پائے گا، ستمبر، اکتوبرمیں انتخابات ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے صلح ہو اورالیکشن کی طرف جائیں، عمران خان کے خلاف پلان بنانے والوں سےغلطی ہوگئی، انہیں اندازہ نہیں تھا عمران خان سڑکوں پرزیادہ خطرناک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں