” ستارے زمین پر ” عامر خان اور جینیلیا ایک ساتھ
ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز) اداکارہ جینیلیا فلم ستارے زمین پر میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کو فلم ’ستارے زمین پر‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔
اداکار عامر کا خیال ہے کہ جنیلیا کردار ادا کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوں گی ، عامر خان نے فلم میں جنیلیا کو مرکزی کردار کے طور پر لیا ہے۔
حال ہی میں اداکار عامر نے ایک تقریب میں اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی تصدیق کی تھی۔
اداکار نے کہا تھا کہ میں نے ابھی تک اس فلم کے بارے میں عوامی سطح پر کوئی بات نہیں کی اور اب بھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکوں گا۔
فلم کا اعلان کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یہ فلم ’’تارے زمین پر‘‘ سے دس قدم آگے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ موضوع وہی ہے لیکن تارے زمین پر ایک جذباتی فلم تھی لیکن یہ فلم آپ کو ہنسائے گی کیونکہ فلم میں مزاح کو ایک دلچسپ کہانی کے ساتھ ملایا گیا ہے۔