
ہاٹ لائن نیوز : قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سب سے زیادہ ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں، آج ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جیت بابر کی قیادت میں 45 ویں فتح، ان سے قبل انگلینڈ کے کپتان مورگن نے 44 میچز میں کامیابی حاصل کی، یوگنڈا کے کپتان برائن مسابا نے 44 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42 میچز جیتے ہیں۔