سب سےزیادہ ڈاؤنلوڈ کی جانیوالی ایپلی کیشنز
ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ چند سالوں میں سوشل میڈیا دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکا ہے اور اس کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اب عالمی ادارہ شماریات نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی سائٹس کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے۔
ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے ایکس پر 2022 میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس (ایپس) کی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست کے مطابق TikTok 2022 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشن تھی۔
مقبول ترین ایپلی کیشنز کی فہرست میں ٹک ٹاک کے بعد دوسرے نمبر پر انسٹاگرام، تیسرے نمبر پر فیس بک، چوتھے نمبر پر واٹس ایپ ، پانچویں نمبر پر ٹیلی گرام ہے۔
بچوں میں سب سے زیادہ مقبول گیمز سب وے سرفرز (6ویں)، اسٹمبل گائز (7ویں)، اسپاٹائف (8ویں)، شین (9ویں) اور میسنجر (10ویں) ہیں۔