سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں اہم پیشرفت

0
137

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے ، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ نو مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی ، جج عبہر گل نے سماعت کی ، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں موجود ہیں ۔

Leave a reply