سانحہ جڑانوالہ کیس جج نے سننے سے معذرت کیوں کی ؟

0
108

ہاٹ لائن نیوز : سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس جسٹس عاصم حفیظ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے، عدالت نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی ہے، جسٹس انوار حسین نے بشپ آزاد سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی،اس درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ پہلے سماعت کر چکے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کیس کو سماعت کے لیے انہی کے پاس بھجوا دیا جائے،پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کی ہے کہ ہم سانحہ جڑانوالہ پر کمیشن نہیں بنا سکتے،ان کی رپورٹ حقائق کے منافی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم جاری کرے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایات کے لئے مہلت دی ہوئی ہے۔

Leave a reply