8

ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اہم اتحادی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بےامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔30اگست تک اہم وقت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں