سابق پرنسپل سیکرٹری نے سب اگل دیا

3
170

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی کے نیب میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے ۔

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر
نیب لاہور نے محمد خان بھٹی اور محمد ریاض کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروائی ۔

نیب رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان کا دوران تفتیش آمنا سامنا کروایا گیا ۔

دونوں ملزمان سے شریک ملزمان کی شناخت سے متعلق ریکارڈ اکھٹا کیا گیا ، نیب رپورٹ کک بیکس کی رقم سے متعلق دونوں ملزمان نے 2 مختلف بیان دئیے ۔

محمد خان بھٹی کے بیٹے شہریار خان کے بنک اکاونٹ میں سو ملین رقم منتقل ہوئی ، ملزم محمد خان بھٹی اس رقم سے متعلق کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے سکے ۔

نیب رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ محمد خان بھٹی سے اس رقم سے متعلق ذرائع آمدن معلوم کرنا درکار ہے ، محمد خان بھٹی کو اس رقم سے متعلق یاداشت کے لیے مزید مہلت دی گئی ۔

شریک ملزم محمد ریاض کے بیٹے عرفان ریاض کے بینک اکاؤنٹ میں بھاری رقم منتقل ہوئی ، نیب رپورٹ کے مطابق ملزم محمد ریاض سے بھی ذرائع آمدن سے متعلق تفتیش درکار ہے ۔

نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ فراہم کیا جائے ، محمد خان بھٹی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں جبکہ محمد ریاض کو عدالت نے جوڈیشل کردیا تھا ۔

3 comments

Leave a reply