
ہاٹ لائن نیوز : سابق وفاقی وزیر ریاض فتیانہ نے انتخابی نشان غلط آلاٹ کرنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
جسٹس سلطان تنویر نے ریٹرننگ افسر کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر کو انتخابی نشان پیالہ دینے کی درخواست کی، ریٹرننگ افسر نے پیالہ کی جگہ میز کرسی انتخابی نشان دیا ، عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت انتخابی نشان پیالہ جاری کرنے کا حکم دے ۔