سابق وفاقی وزیر رفقاء سمیت پی پی پی میں شامل

0
215

ہاٹ لائن نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد معروف مذہبی اسکالر اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر نیئر بخاری، مخدوم احمد محمود ، عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔

Leave a reply