سابق وفاقی وزیرکےورانٹ گرفتاری جاری

0
56

ہاٹ لائن نیوز : اداروں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوئی ۔

عدالت نے مریم اورنگزیب کو دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ، عدالت نے میاں جاوید لطیف سمیت دیگر کو آئیندہ 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔

عدالت نے میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ، جاوید لطیف نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ۔

عدالت نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کر لیا ۔

یاد رہے کہ مریم اورنگزیب پر تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

Leave a reply