سابق وزیر اعلی کی قسمت کا فیصلہ نہ ہوسکا

0
149

ہاٹ لائن نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں افسروں سے پوسٹنگ کے لئے کروڑوں روپے رشوت لینے کے مقدمہ کے معاملہ میں سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پر موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی، عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے 26 جنوری 2023 کو پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ، ایف ائی آر کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے افسران سے پوسٹنگ کے لئے کروڑوں روپے رشوت لی، درخواست گزار کیخلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

Leave a reply