
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کا مقدمہ ؛ اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔
عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا ۔
خیال رہے کہ پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی تھی ، پرویز الہٰی کیجانب سے عامرسعید راں ایڈووکیٹ نےدلائل دیئے ، پرویزالہٰی پرمحمد خان بھٹی کی بطورپرنسپل سیکرٹری غیرقانونی بھرتی کاالزام ہے ۔