ہاٹ لائن نیوز : چوہدری پرویز الہی اور دیگر کیخلاف رنگ روڑ ایکٹینشن منصوبے کی منظوری کےمعاملہ پر سابق وزیر اعلی پرویز کی بیوی قیصرہ الہی ٫ بیٹا راسخ الہی اور بہو زاہرا الہی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے قیصرہ الہی٫راسخ الہی و زاہرا الہی کی عبوری ضمانت میں 17جنوری تک توسیع کر دی ۔
قیصرہ الہی٫راسخ الہی اور زاہرا الہی حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ،سپیشل جج اینٹی کرپشن کے ڈیوٹی جج سماعت کی ۔
سابق وزیر اعلی پرویز کی بیوی قیصرہ الہی ٫ بیٹا راسخ الہی اور بہو زاہرا الہی نے عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے ، عدالت نے اینٹی کرپشن کو ملزمان کو گرفتاری سے روک رکھا ہے ۔
وکلا کا عدالت میں کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ، پرویز الہی اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں جب کہ ایف آئی آر کے مطابق پرویز الہی نے اپنی اراضی کو فائدہ پہنچانے کیلیے رنگ روڑ ایکٹینشن منصوبے کی منظوری دی ۔