سابق وزیر اعلی کیس : پراسکیوشن کے تاخیری حربے 

0
158

 

ہاٹ لائن نیوز : محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کے مقدمہ کے کیس پر سماعت ہوئی ، پرویز الہی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے کی۔

پرویز الہی کےپراسکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا ، عدالت نے پراسکیوشن کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ، عدالت نے 14 نومبر تک سماعت ملتوی کردی ۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ۔ اینٹی کرپشن نے پرویز الہی پر مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Leave a reply