
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی پرویز کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع ، عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی کرپشن سے مقدمے کا چالان طلب کرلیا ۔
جیل حکام نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو مختلف مقدمات میں ضلع ٹاور ایف آئی اے سپشل سینٹرل کورٹ میں پیش کی ، پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کی اور آئندہ سماعت پر مقدمے چالان طلب کرلیا ۔
سابق وزیر اعلی کو پرویز الہی کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اسپشل سینٹرل کورٹ میں پیش کیا گیا ،
وکیل نے اعتراض عائد کیا کہ گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کی جس درخواست پر مونس الہیٰ کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی گئی وہ درخواست عدالت میں دی ہی نہیں گئی۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپکا اعتراض نوٹ کرلیا ہے اپنے حکم میں وضاحت کروں گا۔
سپیشل سینٹرل عدالت نے پرویز الہی اور مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کردی ، جس کے بعد جیل حکام پرویز الہی کو لیکر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے ۔