ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت لاہور میں گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملہ پرسابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔
پرویز الہی کو عدالت پیش نہ کیا گیا، جس پر عدالت نے پرویز الہی کی جیل سے طلبی کا دوبارہ سمن جاری کردیا ۔
عدالت نےسماعت چارجنوری تک ملتوی کردی ہے ،احتساب عدالت کے جج زبیرشہزادکیانی نےریفرنس پرسماعت کی ۔