سابق وزیر اعلی کو عدالت میں پیش کیوں نہ کیا گیا ؟

0
133

ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔

پرویز الہی کو عدالت پیش نہ کیا گیا اور پرویز الہی کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی گی ۔

عدالت نے مزید کاروائی 18 جنوری تک ملتوی کردی ۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی ، ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بھی 18 جنوری تک سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

Leave a reply