
ہاٹ لائن نیوز : پرویز الہی اور محمد خان بھٹی پر کروڑوں روپے رشوت لینے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے درخواست متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال کردی ،عدالت نے وکلاء کے دلائل کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پراسکیوشن کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے، عدالت دونوں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دینے کا حکم دے۔