
ہاٹ لائن نیوز : اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت ہوئی۔
عدالت نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی سمیت دیگر کو فرد جرم کے لے آئیندہ طلب کر لیا ۔ عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر دیں ۔
سابق وزیر اعلی پرویز الہی ،محمد خان بھٹی کوعدالت پیش نہیں کیاگیا ۔
پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کوپیش نہ کرنےپر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔
عدالت نے کہا کہ جب ملزم جیل میں ہوتا ہے تو ایسے حاضری معافی نہیں ہوتی ، ملزم جیل میں ہے تو اسکی حاضری معافی کے لیے درخواست کی ضرورت نہیں ۔
فہد ، طاہر مکی ،حیدر ، محمد عبداللہ ،مختار احمد ،سمیع اللہ ، محمد امین سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے ۔