سابق وزیر اعلی لندن کی بجائے لاہور پہنچ گئے
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ ہونے کے بجائے دبئی میں ہی چند دن قیام کرنےکے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔
حمزہ شہباز چند دن قبل دبئی گئے تھے ، انہوں نے وہاں سے لندن روانہ ہونا تھا لیکن ن لیگی قیادت نے ان کو دبئی میں ہی قیام کی ہدایت کی تھی ۔
سابق وزیر اعلی آج علی الصبح دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو پارٹی قیادت نے لندن روانگی سے رکنے کی ہدایت کی تھی۔