
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو ہوئی ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میرے ورکرز اور سپورٹرز کو میری انتخابی مہم نہیں کرنے دی جارہی ، میرے آفس سے ملازموں کو گرفتار کیا جارہا ہے ، نواز شریف ایک 73 سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کر اندر بیھٹا ہوا ہے ، نواز شریف باہر نکلیں انکو لوگ بتائیں گے، آٹھ فروری کو عوام گھروں سے باہر ضرور نکالیں اور ووٹ کا حق استعمال کرے ، یہ جنگ عوام کے مستقبل کی جنگ ہے ، عوام اپنے ووٹ استعمال کرنے کے بعد ووٹ کی حفاظت بھی کرے ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد سے پولیس کی تلخ کلامی کی جس پرانسپکٹر سہیل کلامی نے کہا کہ میڈم میرا اور میرے پورے خاندان کا ووٹ پی ٹی آئی کو ہے ۔