لاہور ہائیکورٹ میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے ۔
سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے ۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ عدالت اس کیس کو باقاعدہ سننے سے پہلے دائر اختیار کا فیصلہ کرے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کون پیش ہوا ہے۔
ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل چھٹی پر ہیں جس پر جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم موجودگی میں کیس سننا مناسب نہیں ہو گا۔
بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ دے رکھی ہے۔
جس پر جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ ہم نااہلی کیس میں فریقین کو نوٹس کر کے سن لیتے ہیں۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ آپکے کلائنٹ میانوالی سے منتخب ہوئے تھے۔ اسلام ہائیکورٹ یہ کیسے سن سکتی ہے یہ بھی آپ عدالت کو بتائیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ۔