ہاٹ لائن نیوز : این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ۔
ایپلیٹ ٹریبیونل نے حکم دیا ہے کہ آٹھ جنوری تک ریٹرنگ افسر رپورٹ پیش کریں۔آئندہ سماعت پر ریٹرنگ افسر معاونت کے لیے خود بھی عدالت میں پیش ہو۔ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر آئندہ سماعت آٹھ جنوری کو ہو گی۔
نواز شریف کےکاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ نے دائر کررکھی ہے ۔