سابق وزیر اعظم اڈیالہ جیل منتقل
راولپنڈی: (ہاٹ لائن نیوز)وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس اٹک جیل پہنچی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر وہاں سے روانہ ہوئی، قافلے میں ایمبولینس اور موبائلز بھی شامل تھیں ، اسلام آباد پولیس کے اسکواڈ میں اے ٹی ایس کمانڈوز بھی تھے۔
اس ضمن میں سابق وزیراعظم کیلیے کمرے کی صفائی کروا دی گئی ہے کمرے کے ساتھ اٹیچ باتھ بھی ہے ، چیئرمین تحریک انصاف کو جیل مینوئل کے مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ، جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات بھی کیے گئے ہیں ۔
Wow, amazing blog layout! How long have you been blogging for?
you made blogging look easy. The full look of your website is wonderful, as smartly
as the content material! You can see similar here
ecommerce