سابق وزیراعظم کا بڑا اعتراف
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تفتیشی ٹیم نے سائفر گم شدگی معاملے پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اٹک جیل میں تحقیقات کی ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے سامنے سائفر گم ہو جانے کا ایک بار پھر اعتراف کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز کی سربراہی میں ایف آئی اے کی 6 رکنی ٹیم نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے تفتیش کی، تفتیشی ٹیم 1 گھنٹہ سے زائد وقت تک سابق وزیر اعظم سے سوالات کرتی رہی ، جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے سائفر گم شدگی کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔
سابق وزیر اعظم نے ٹیم کو بتایا ہے کہ ان کو یہ یاد نہیں ہے کہ انہوں نے یہ مراسلہ کس کو دیا تھا اور کہاں پر رکھا تھا ؟
ٹیم ہفتہ کی سہہ پہر اٹک جیل پہنچی تھی اور 4 بجے کے قریب وہاں سے نکل گئی ۔