سابق وزرا پھر شکنجے میں
کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور ایم کیو ایم پاکستان کے راہنما مصطفیٰ کمال سمیت دیگر کیخلاف نیب ریفرنس سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا ہے ۔
سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ ، اور ایم کیوایم کے رہنما مصطفی کمال اور دیگر کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں سماعت کیلیے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں عدالت نے سابق وزیر حفیظ شیخ ، ایم کیو ایم کے رہنماء مصطفیٰ کمال و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ، نوٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملزمان کیخلاف ریفرنس بحال ہو چکا ہے ، ریفرنس کی سماعت وہیں سے دوبارہ شروع ہوگی جہاں پر رکی تھی ۔
نیب نے ریفرنس کے مطابق حفیظ شیخ کیخلاف سافٹ ویئر کی تیاری کی مد میں قومی خزانے کو 11.125 ملین ڈالرز نقصان پہنچانے کا الزام عائد ہے ، جب کہ نیب کے مطابق مصطفیٰ کمال سمیت فضل الرحمان، ممتاز حیدر ، افتخار قائمخانی پر کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام عائد ہے۔
Wow, awesome weblog format! How long have you ever been blogging for?
you made running a blog glance easy. The overall glance of your website is fantastic, let alone the content!
You can see similar here najlepszy sklep