سابق وزراکے خلاف اہم دستاویزات طلب

0
157

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ میں مریم اورنگزیب ،جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان کی کاپیاں طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پیش ہوئے ، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نےکیس پر سماعت کی ۔

سہیل خان ایم ڈی پی ٹی وی اورراشدبیگ پروڈیوسرپی ٹی وی کیجانب سے وکیل ذیشان غنی پیش ہوئے ۔

عدالت نے پولیس کی ملزمان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی ، ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہم یہاں جو ہیش ہوئے یہ چئیرمین تحریک انصاف کے وقت مقدمہ بنایا گیا ہم عدالتوں اور جیلوں میں جھوٹے مقدمات بھگت چکے ، نواز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز سمیت دیگر سب نے میرٹ پر ضمانتیں کرائیں جو اب جیل میں ہیں وہ اللہ کی پکڑ میں ہیں ۔

سولہ ماہ کے اندر مہنگائی کی شرح چئرمین تحریک انصاف کی وجہ سے ہے ، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، نواز شریف جب جب اقتدار میں آئے تو مہنگائی کا خاتمہ کیا ۔

نواز شریف کی جب حکومت ختم ہوئی تو لوڈشیڈنگ ختم تھی ، ن لیگ نے ہمیشہ ملک کو آگے بڑھایا نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی ، روزگار دیا ، ملک کا بہترین معاشی پلان اور نسخہ نواز شریف کے پاس ہے ،اس ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے کبھی آڑ ٹی ایس یا سیلیکشن سے ملک پر مسلط نہیں ہوئے ۔

نواز شریف 21 کو ملک پاکستان میں آ رہے ہیں ائی ایم ایف کو 2016 میں خیر آباد کہہ دیا تھا بجلی ، آٹا ، چینی سب کنٹرول میں تھے ،نو مئی کو اس ملک کے اوپر اور ریاست کے اوپر اٹیک کس کی پلاننگ تھی ، ہم تمام سازشیں اور مشکلات کو کنٹرول کریں گے

ہمارے پاس ملک کو بیترین چلانے کا پلان ہے ، 21 کے بعد مہنگائی کم ہو گی اور ملک آگے بڑھے گا ۔

Leave a reply