سابق وزراکوبلاوا

0
37

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو دہشت گردی عدالت میں دوبارہ طلب کر لیا گیا ۔

مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

سہیل خان ایم ڈی پی ٹی وی اور راشد بیگ پروڈیوسر پی ٹی وی کی جانب سے وکیل ذیشان غنی پیش ہوئے ،جب کہ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی جانب سے وکیل پیش نہ ہوئے۔

خیال رہے کہ عدالت نے پولیس کی ملزمان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی ،ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

Leave a reply