سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق خاندانی ذرائع کا بیان سامنے آگیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کو گزشتہ ہفتے طبیعت خراب ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی طبعیت اب بہتر ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر طویل عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں۔